ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلور میں آٹو رکشہ پارک لاری سے ٹکراگیا؛ ڈرائیور جاں بحق تین زخمی

مینگلور میں آٹو رکشہ پارک لاری سے ٹکراگیا؛ ڈرائیور جاں بحق تین زخمی

Wed, 07 Oct 2020 15:41:08    S.O. News Service

مینگلور 7 اکتوبر (ایس او نیوز) مینگلور کے مرولی نامی مقام پر پیش آئے ایک حادثہ میں آٹو ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک راہگیراور آٹو پرسوار دو مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

 بتایا گیا ہے کہ آٹو رکشہ  ملپے بندر سے  مینگلور کی طرف جارہا تھا جب مرولی نامی مقام پر مضافاتی پولس تھانہ کے قریب ایک ٹپر لاری سے ٹکرا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹپر لاری   کافی عرصہ سے  سڑک کنارے پارک کی گئی تھی، آٹو نے پیچھے سے لاری  کو ٹکر ماردی۔

آٹو ڈرائیور سلیم (40) جو شدید  زخمی ہوا تھا،  فوری قریبی اسپتال لے جایا گیا تھا، مگر وہ اسپتال پہنچنے تک دم توڑ چکا تھا۔ آٹو پر سوار دو  لوگ جن کی شناخت نظام الدین اور سیاب کی حیثیت سے کی گئی ہے حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں،  اسی طرح ایک راہ گیر بھی اس حادثے  میں زخمی ہوا ہے جس کا نام معلوم نہ ہوسکا۔


Share: